اپنے ساتھ خود ہی ڈکیتی کروانے والا پکڑا گیا؟ یہ سب کچھ کیوں کیا؟ جان کرآپ بھی یقین نہیں کریں گے

Advertisements

شاہدرہ پولیس نے اپنے ساتھ ہی ڈکیتی کی واردات کروانے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی ارشد نے اپنے دوست سے چھ لاکھ روپے کاروبار میں انویسٹمنٹ کرنے کے لیے لیے، اور پھر اسے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات ہوگئی ہے اور ڈاکو چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج
سامنے آنے پر پولیس کو شک گزرا ،جس پر پولیس نے شہری سے تفتیش شروع کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا ۔ملزم نے بتایا کہ اس نے رقم ہڑپ کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا۔شاہدرہ چوکی یوسف شہید پولیس نے کاروائی کرتے جھوٹی 15 کی کال کرنے والے کے گھر سے رقم 6 لاکھ برآمد کر لی ۔ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے بروقت کاروائی پر انچارج شاہدرہ چوکی یوسف شہید سب انسپکٹر ذوالقرنین اور ٹیم کو شاباش بھی دی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment