بلوچستان کے کن علاقوں میں سب سے زیادہ کم عمر بچیوں کی شادیاں کرائی جاتی ہیں؟ تحقیقاتی سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

Advertisements

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ مکران ڈویژن میں لڑکیوں کی کم عمری میں شادیاں کرائی جاتی ہیں ۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس تحقیقاتی سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکران میں ایسی لڑکیوں کی شرح 23فیصد تھی
جن کی شادی 18سال کی عمر سے پہلے کرا دی گئی۔ دوسرے نمبر پر نصیرآبادمیں 22.4فیصد اور تیسرے نمبرسبی ڈویژن میں 22فیصد لڑکیوں کی 18سال کی عمر سے پہلے شادی کرائی گئی۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ڈویژن میں لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کرانے کی شرح سب سے کم پائی گئی۔ اس ڈویژن میں 11فیصد لڑکیوں کی 18سال اور 2.6فیصد لڑکیوں کی 15سال کی عمر سے قبل شادی کرائی گئی۔صوبے میں مجموعی طور پر 21.6فیصد لڑکیوں کی شادی 18سال اور 6فیصد کی شادی 15سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے کرائی گئی۔یہ تحقیقاتی رپورٹ کوئٹہ میں پاپولیشن کونسل کی طرف سے اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ اور بلوچستان سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے مرتب کی گئی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment