عوام کے لیے ایک اور بُری خبر!!! پٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر۔ عوام کو کرنا پڑے گا 6 ماہ تک مسلسل مہنگائی کا سامنا۔ حکومت نے آئی ایف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مکمل یقین دہانی کرا دی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون تک مسلسل اضافے کا امکان ہے۔ حکومت ہر ماہ دو سے
چار روپے فی لیٹر قیمتوں میں اضافہ کریگی۔ جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 سے 24 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ رواں ماہ بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے اضافہ کیا۔یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر کمی ہونا تھی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 165 روپے سے 170 فی لیٹر تک پہنچ جائیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں، مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment