معروف ٹک ٹاکر انتقال کرگئی

Advertisements

لندن(نیوز ڈیسک ) معروف برطانوی ٹک ٹاکر کینڈی انتقال کر گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق سوشل میڈیا پر کینڈی کے نام سے شہرت پانے والی اس 36سالہ ٹک ٹاکر کا پورا نام کینڈیس مورلین میرسٹاﺅن تھا۔ گزشتہ روز اس کی فیملی کی طرف سے اس کی ناگہانی موت کا اعلان کیا گیا، تاہم ان کی طرف سے موت کا سبب بیان نہیں کیا
گیا۔ کینڈی کی بہن مارشا مک ایوائے کا کہنا تھا کہ ”کینڈی کی اچانک موت فیملی کے لیے ایک گہرے صدمے کا سبب بنی ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر کینڈی کو 42ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا تھا۔ مارشا کی طرف سے کینڈی کی تجہیز و تدفین کے اخراجات کے لیے چندہ جمع کرنے کی ویب سائٹ ’گو فنڈمی‘ (GoFundMe)پر ایک پیج بنایا گیا ہے۔کینڈی کی موت پر ان کے مداح انٹرنیٹ پر شدید دکھ اورافسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ اینجل نامی ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”مجھے یقین نہیں آ رہا کہ کینڈی اتنی جلدی چلی گئی ہے۔ “ ایک اور لڑکی نے لکھا ہے کہ ”مجھے دل ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے۔ مجھے لگ رہا ہے کہ کینڈی کو سوشل میڈیا پر دوسرے لوگوں کی طرف سے دھونس کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے اس نے ممکنہ طور پر خودکشی کی ہے۔“ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment