7 ماہ کے بچے کو غلطی سے کوویڈ 19 کی ویکسین لگا دی گئی، پھر کیا ہوا؟ جانئے

Advertisements

سیول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک سات ماہ کے شیر خوار بچے کو غلطی سے کوویڈ 19 کی ویکسین لگا دی گئی ۔ دارالحکومت سیول کے جنوب میں واقع سونگنام نامی شہر میں ایک ڈاکٹر نے غلطی سے بالغ افراد کو لگائی جانے والی کورونا ویکسین موڈرنا جو کہ بچے کی ماں کو لگائی جانی
تھی غلطی سے سات ماہ کے بچے کو لگا دی۔ حکام کے مطابق بچے کی قریبی ہسپتال میں پانچ دن تک انتہائی نگہداشت اور جانچ کی گئی لیکن کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔ بچے کے والدین نے ڈاکٹرکے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں غلط انجیکشن لگانے کا معاوضہ طلب کیا گیا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment