اپنی اپنی CVتیار کر لیں!پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سُنا دی،33 ہزار بھرتیوں کا اعلان

Advertisements

نوجوانوں کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے صوبے میں 33 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ابتدائی طور پر 16 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے کالجز میں لیکچررز کی 3 ہزار اسامیوں پر بھرتی کی ریکوزیشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔ محکمہ اسکول میں گریڈ 1 سے 10 تک کی خالی اسامیاں پُر کرنے کا
کام شروع کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایک لاکھ خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی تھی۔ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ یہ بھرتیاں مرحلہ وار ہوں گی، جہاں پہلے مرحلے میں 16 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن اپنی مرضی کی چیزیں دیکھنا چاہتی ہے۔ حکومت کا کام یہ نہیں کہ اپوزیشن کی آنکھیں کھولے اور عوام جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں، مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment