’’اگرکوئی 20 لاکھ کا گھر لیتا ہےتو ماہانہ قسط صرف11ہزار روپے ہوگی‘‘ سستے گھروں کے لیے کتنے سو ارب روپے کی منظوری دے دی گئی؟ گورنر اسٹیٹ بینک کا شاندار اعلان

Advertisements

اسلام آباد (نیوز دیسک ) گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ سستے گھروں کیلئے بینکوں نے 109 ارب روپے کی منظوری دے دی، غریب افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے بینک قرض دیں گے ، اگرکوئی 20 لاکھ کا گھر لیتا ہے تو قرض کی ماہانہ قسط صرف11ہزار روپے ہوگی ، آسان قرض فراہم کرنے کا مقصد غریب عوام اپنا گھر
بناسکیں۔ انہوں نے میرا پاکستان، میرا گھر ہاؤسنگ قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارک اپ سبسڈی کے تحت غریبوں کو اپنا گھر بنانے میں آسانی ہوئی، غریب افراد کو سستے گھروں کی تعمیر کیلئے بینک قرض فراہم کریں گے، آسان قرض فراہم کرنے کا مقصد غریب عوام اپنا گھر بناسکیں۔انہوں نے کہا کہ سستے گھروں کیلئے بینکوں نے109 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے، اگر کوئی 20 لاکھ کا گھر لیتا ہے تو اس کی ماہانہ قسط صرف11ہزار روپے بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 32 ارب روپے کے قرض دیئے جاچکے ہیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ماضی میں گھروں کی تعمیر کیلئے18 فیصد شرح سود پر قرض دیا کرتے تھے، کم آمدن والے افراد کو سبسڈی کے ساتھ شرح سود میں بھی کمی کی گئی، عوام کو کم شرح سود پر قرض دیا جارہا ہے۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سستے گھروں سے متعلق چیئرمین نیا پاکستان اور رضا باقر کی کاوشیں قابل قدر ہیں، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی بغیر معاوضے کے دن رات محنت کررہے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اب عام آدمی بھی قسطوں پر اپنا گھر لے سکتا ہے، ماضی میں تنخواہ داراور مزدور طبقے کا کسی نے نہیں سوچا، نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام ملک کو اوپر لے کر جائے گا، جیسے جیسے معیشت بڑھے گی سبسڈی میں بھی اضافہ کریں گے، بینکرز نے اب اردو بولنی شروع کر دی ہے، کوشش کریں شلوار قمیض بھی پہنیں۔

Leave a Comment