پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!!! یکم جنوری سے پٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونے والی ہے؟

Advertisements

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ دینے کا امکان،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ترجمان وزرات خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں پہلے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی، امید ہے یکم جنوری کو عوام کو مزید ریلیف دیا جائے نجی ٹی وی چینل کے
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزرات خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہا یکم تاریخ کو پٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔یاد رہے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے جس کا عندیہ اب ترجمان وزرات خزانہ نے بھی دیدیا ہے۔ یاد رہے کہ پندرہ دسمبر کو وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنائی تھی۔ حکومتی فیصلے کے تحت سولہ دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو چالیس روپےبیاسی پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو سینتیس اعشاریہ باسٹھ روپے فی لیٹر مقرر ہوئی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment