بڑی تبدیلی آگئی ۔۔۔تحریک انصاف حکومت نے سکولوں میں نئی پابندی عائد کر دی

Advertisements

حکومت کی جانب سے تمام سرکاری سکولوں میں ٹاٹس پر بچوں کو بٹھانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام سرکاری سکولوں میں فی الفور فرنیچر فراہم کرنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے ایسے سکولوں کی فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں جہاں پر بچے ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں دوسری طرف ڈینگی
کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فل بازو والے شرٹس کی پابندی کو لازمی قرار دیں اور کوئی بچہ ہاف بازو والی شرٹ پہن کر سکول میں نہ آئے اسی طرح تمام بچِوں کی ویکسی نیشن کیلئے بھی مختلف ٹیمیں گھر گھر جارہی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب 10 روز تک بند رہنے کے بعد سکول اور کاروباری مراکز کھل گئے ، شاہرات کھلنے پر عوام نے سکون کا سانس لیا ۔راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی مری روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ، صدر مری روڈ تا فیض آباد ٹریفک بحال کر دی گئی ، متعدد روز سے میٹرو بس سروس اور دوسری تمام ٹرانسپورٹ بھی بحال کر دی گئی ۔جس سے مشکلات کا شکار عوام نے سکون کا سانس لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہو ر سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے لاہور کے مابین چلنے والی ٹرینیں تاحال بحال نہ ہوئیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معاہدہ طے پانے کے بعد رات گئے تمام سڑکیں عوام کیلئے کھول دی گئی تھیں جبکہ بے یقینی کی فضا کے خاتمے کے بعد آج سکول بھی کھولے گئے ہیں ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment