بارشیں اور برفباری۔۔۔ طغیانی کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا

Advertisements

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ہفتے کی شام اوررات کے اوقات میں کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین،نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر ، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی ، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی،
دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر محکمہ موسمیات کیجانب سے موسلادھار بارش کی بھی توقع کی جا رہی ۔اتوار کی شام اوررات کے اوقات سے لیکر منگل تک اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،سرگودھا، خوشاب، بھکر۔۔۔ لاہور ۔۔۔ فیصل آباد۔۔۔ننکانہ صاحب ۔۔۔سیالکوٹ ۔۔۔گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں بارشوں کی پيشگوئی کی گئی ہے۔ ہفتے اور اتوار کی رات سے منگل تک سیاحتی مقا مات مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، سکردو، ستور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں اچھی برفباری ہو سکتی ہے۔کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی برفباری کا امکان ہے ۔‏محکمہ موسمیات کیجانب سے ہفتہ اوراتوار کو موسلادھار بارش کے باعث سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباداورکوہلو کے برساتی ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment