توقع سے کہیں زیادہ بارشیں، بارشوں کا حالیہ سپیل کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

Advertisements

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ہواؤں اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون کی نم آلود ہواؤں کے تعامل سے ملک کے بالائی علاقوں میں جاری بارشوں کا حالیہ سپیل گزشتہ رات غیر متوقع طور پر شدت اختیار کرگیا۔جس کے نتیجے میں راولپنڈی، اسلام آباد، شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک
اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی #چکلالہ_ایئرپورٹ کے مقام پر 118 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔جڑواں شہروں میں رات بھر جاری رہنے والی موسلادھار بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں پانی کی سطح 9 فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاؤہ گزشتہ رات فیصل آباد، ساہیوال، بہاولنگر کے کچھ علاقوں سے بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔حالیہ سپیل آج شام/رات تک بالائی علاقوں میں ختم ہو جائے گا۔اس سپیل سے مختلف علاقوں میں توقع سے کہیں زیادہ بارش ہوئی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment