بریکنگ نیوز: ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے تشویشناک خبر

Advertisements

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔ ترجمان کے مطابق کورونا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد آج ڈینگی سے متعلق اجلاس میں شریک تھیں جس میں چیف سیکرٹری بھی موجود تھے، اجلاس میں شریک تمام
افراد کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔ یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا امریکا پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اپنا بھی ٹیسٹ کرایاجومثبت آیا۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 630، سندھ میں 4 لاکھ 83 ہزار 165، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 498، بلوچستان میں 33 ہزار 648، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 823 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 972 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 198 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 355 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 75، سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 933، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 365، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Comment