105 کلو کی دُلہن اور 65 کلو کا دُلہا!!! لڑکی کو اپنے ہی ڈرائیور سے محبت کیسے ہوئی اور والدین کس طرح راضی ہوئے؟ شوہر کے لیے تحفے میں بنگلہ اور گاڑی لانے والی لڑکی کی کہانی

Advertisements

محبت امیری غریبی نہیں دیکھتی اور نہ ہی یہ دیکھتی ہے کہ کون دُبلا ہے یا پتلا بس یہ تو ایسی چیز ہے جو کبھی بھی کسی سے ہوجاتی ہے۔اسی طرز کی متعدد ایسی اسٹوریز سامنے آچکی ہیں جس میں اہلیہ کی جسامت زیادہ ہوتی ہے اور شوہر دُبلا پتلاہوتا ہے۔ یا پھر لڑکا کوئی مزدور ہوتا ہے اور لڑکی کسی اچھے ادارے میں کام
کرنے والی ہوتی ہے۔ مگر اوپر جیسا ذکر کیا کہ محبت یہ سب چیزیں نہیں دیکھتی۔سوشل میڈیا صارفین ایسی اسٹوریز کے بارے میں دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں۔ آج ہم ایک بار پھر ایک ایسے انوکھے جوڑے کی کہانی لے کر حاضر ہوئے ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ کو بہت حیرانی ہوگی۔جو نیا جورا شادی کے بندھن میں بندھا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ لڑکی کا وزن 105 کلو گرام ہے جبکہ لڑکے کا وزن صرف 65 کلو گرام ہے۔لڑکے کا نام فرحان ہے جبکہ لڑکی کا نام خدیجہ ہے۔ فرحان کار ڈرائیونگ انسٹیٹیوٹ میں کام کرتے ہیں اور لوگوں کو گاڑی چلانا سکھاتے ہیں۔ خدیجہ بھی وہیں کار ڈرائیونگ سیکھنے جاتی تھیں جہاں ان دنوں کی ملاقات ہوئی اور بعد ازاں یہ تمام معاملات شروع ہوئے۔فرحان ایک انٹرویو میں بتاتے ہیں کہ 2 سال قبل خدیجہ کے والد نے مجھے ڈرائیونگ سکھانے اپنے گھر بلایا تھا۔ میں نے ان کے گھر ایک سال تک کانٹریکٹ پر کام کیا۔ پھر خدیجہ کے والد نے کہا کہ تم ہمارے گھر کا حصہ بن جاؤ اور یہیں ہمارے لیے کام کرو۔کار ڈرائیور فرحان نے بتایا کہ پھر ان کے والد نے مجھے خدیجہ کو سکھانے کی بھی ذمہ داری سونپی جس کے بعد میں انہیں گاڑی
چلانا سکھائی۔ 3 چار ہفتوں میں ہماری اچھی بات چیت ہوگئی۔فرحان نے بتایا کہ خدیجہ نے مجھے پہلے پسند کیا اور مجھ سے شادی کی بات کی تو میں نے ان کے پروپوزل کو قبول کیا۔ 105 کلو کی دلہن نے بتایا کہ مجھے یہ پسند آگئے تھے جس کی وجہ سے میں نے انہیں شادی کی پیشکش خود کی۔ دلہن نے بتایا کہ فرحان بہت اچھی عادات کے مالک ہیں۔ یہ کسی کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے تھے۔فرحان نامی ڈرائیور نے کہا کہ میں نے خدیجہ سے پوچھا کہ کیا آپ کے والد اس رشتے کے لیے راضی ہوجائیں گے تو انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنے والد سے بات کروں گی اور وہ مان جائیں گےحیران کن طور پر خدیجہ اپنے بابا کو منانے میں کامیاب ہوئیں۔خدیجہ نے بتایا کہ مجھے میری دوستوں نے پوچھا کہ تم نے ایک ڈرائیور سے شادی کیوں کی تو میں نے ان کو یہی جواب دیا کہ اگر محبت ہوجائے تو بندہ کیا کر سکتا ہے۔ فرحان نے بتایا کہ خدیجہ کے والد نے ہمیں ایک گھر دیا گاڑی دی اور موبائل فون بطور تحفے میں پیش کیا۔

Leave a Comment