ایک اور انکشاف ! ریحام خان کی کتاب کے صفحہ نمبر 273 پر کیا درج ہے؟ ہر کوئی سر پکڑ کر بیٹھ گیا

Advertisements

سینئر صحافی سلیم صافی نے محسن بیگ کے معاملے میں نیا انکشاف کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ۔۔۔تحریک انصاف کا اندھا انصاف۔۔۔۔ مراد سعید کی شکایت پر ایف آئی اے نے محسن بیگ کے خلاف جو نوٹس جاری کیا ہے ،اس میں ریحام خان کی کتاب کے
صفحہ 273 کا حوالہ دیاگیا ہے لیکن صفحہ 273 میں سرے سے مراد سعید کا ذکر ہی نہیں ہے ۔ یقین نہ آئے تو یہ صفحہ 273 پڑھ لیجئے۔ دوسری جانب اٹارنی جنرل خالد خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللّٰہ نیازی کے بیان کی نفی کر تے ہوئے کہاہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں آرہا۔ایک انٹرویومیں اٹارنی جنرل نے کہا کہ محسن بیگ کے کیس میں حکومت ایڈیشنل جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کررہی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ججز کے فیصلوں کی بنیاد پر اپیل کی جاسکتی ہے، جب تک کوئی ثبوت یا اپیلیٹ کورٹ کا فیصلہ جج کے مس کنڈکٹ کو ثابت نہ کردے، ریفرنس نہ بنائے جاسکتے ہیں، نہ بنائے جانے چاہئیں۔ایڈووکیٹ جنرل کے ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی بات پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کوکوئی غلط فہمی ہوگئی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment