بجلی کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہونے کا امکان کہ لوگ پنکھا چلانے سے پہلے بھی 1 لاکھ بار سوچیں گے

Advertisements

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر یہ ہے کہ جلد ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے جس کی درخواست نیپرا کو موصول ہو چکی ہے اور سماعت 28 فروری کو ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 10 روپے بڑھانے کیلئے درخواست بھجوا دی
ہے ، بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، نیپرا درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا ۔یاد رہے کہ حال ہی میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کیاہے جس نے شہریوں کی کمر توڑ کر کھ دی ہے ۔جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 ، کوئلے سے 33.15، فرنس آئل سے 14.07 ، ڈیزل سے 6.73 ، مقامی گیس سے 14.37، ایل این جی سے 7.12 ، جوہری ایندھن سے 14.37اور ہوا سے 2.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment