اداکارہ کومل عزیز کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ نام جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا لگے گا

Advertisements

ایک زمانہ تھا جب پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادی کرتے ہی خواتین کا کیریئر گل ہو جایا کرتا تھا۔ تاہم اب یہ ٹرینڈ بدل رہا ہے اور پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں دھڑا دھڑ شادیاں کر رہی ہیں۔ اپنی شادی کا منصوبہ بنانے والی اداکاراؤں کی طویل فہرست میں اب کومل عزیز کا نام بھی شامل ہو گیا ہے جنہوں نے ’عشق بے نام، بساط دل، بھروسہ پیار تیرا، راز الفت اور سہیلیاں‘ جیسے ڈراموں سے اپنا نام بنایا یے۔ اداکارہ کومل عزیز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پانچ سال اداکاری کرنے کے بعد اب وہ شادی کا منصوبہ بنا رہی ہیں جو ایک سال کے اندر ہو جائے گی لیکن وہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور شادی کے بعد بھی کام کرتی رہیں گی۔
کومل نے بتایا کہ کیریئر کے آغٖاز میں انہیں اپنی ٹھوڑی یعنہ ڈمپل چن کی سرجری کرانے کا مشورہ بھی دیا گیا جو۔کہ انہوں نے نہیں مانا۔ اداکارہ حال میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر اور کاروبار سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پانچ سال قبل ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا جب کہ انہیں پہلا موقع ہدایت کار سیفی حسن نے دیا۔ کومل وزیز کے مطابق انہوں نے امریکا سے بزنس اور اکنامکس کی تعلیم حاصل کی۔ وہ شروع سے ہی ایک کاروباری خاتون بننا چاہتی تھیں مگر ابتدائی طور پر ان کے پاس پیسےنہیں تھے، جس وجہ سے انہوں نے اداکاری کا انتخاب کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ امریکا سے واپس پاکستان آ رہی تھیں تو ان کی والدہ نے انہیں منع کیا تھا اور کہا تھا کہ وہیں کہیں ملازمت کر لو مگر میں پھر بھی ملک کی محبت میں واپس چلی آئی اور آتے ہی ایک انگلش میڈیم اے لیول اسکول میں استانی بن گئیں۔
کومل کے مطابق استانی بننے کے دو دن بعد ہی انہوں نے ایک دوست سے اداکاری کے شوق سے متعلق بات کی جو کہ ہدایت کار سیفی حسن کے ساتھ کام کرتی تھیں، لہذا انہوں نے اسی ڈائریکٹر سے کہہ کر انہیں موقع دلوایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پہلا کردار ہی مرکزی ملا، جس کے بعد انہوں نے ٹیچنگ کی ملازمت چھوڑ دی ۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس اسکول کی پرنسپل ڈراما ساز اسما نبیل کی بہن تھیں، جنہوں نے ان کا رابطہ ڈراما ساز سے کروایا اور یوں ان کی شوبز میں جگہ پکی ہو گئی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ اداکاری کی اور پیسے آنے کے بعد اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرایا اور جلد ہی ان کا اپنا اسٹور کھولنے کا بھی ارادہ ہے۔ کومل عزیز کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز میں آنے کے لیے بہت زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور ان کا آغاز ہی اچھا ہوا، جس وجہ سے ان کے انسٹاگرام فالوورز بڑھے تو انہوں نے اپنا کلاتھنگ برانڈ متعارف کرایا اور یوں ان کا کاروبار بھی اچھا چل پڑا۔ان کے مطابق کاروبار کرنا ان کی اولین ترجیح تھی مگر ساتھ ہی اداکاری کا بھی شوق تھا اور اب ان کے دونوں منصوبے پورے ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ شوبز میں نئی تھیں تو انہیں مختلف طرح کے مشورے دیے گئے، انہیں یہ بھی کہا گیا کہ ان کا رویہ اچھا نہیں۔ کومل نے بتایا کہ انہیں ’ٹھوڑی‘ یعنی ڈمپل چن کی سرجری کرانے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا جو انہوں نے نہیں مانا۔ان کے مطابق انہیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کریں، ورنہ انڈسٹری میں نہیں چل پائیں گی، لیکن وہ پانچ سال سے مسلسل شوبز میں چل رہی ہیں۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاری میں اچھا کیریئر بنانے اور کاروبار شروع کرنے کے بعد اب ان کا شادی کا ارادہ ہے اور جیسے ہی انہیں اچھا لڑکا مل جائے گا وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔ کومل کے مطابق انہوں نے پہلے ہی یہ طے کر لیا تھا کہ اداکاری میں مقام بنانے اور کاروبار کرنے کے بعد ہی وہ شادی کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے کہ وہ ایک سال کے اندر ہی شادی کرلیں۔

Leave a Comment