بابرہ شریف اصل میں کون ہیں اور یہ کس کی بیٹی ہیں؟ بالاخر حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

Advertisements

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام بابرہ شریف ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا تعلق کس خاندان سے ہے اور یہ فلم انڈسٹری کا حصہ کیسے بنیں؟تفصیلات کے مطابق زندہ دلانے لاہور میں ایک شخص رہائش پذیر تھے جن کا نام شریف گھیو یعنی شریف گھی والا تھا۔ ان کا دیسی گھی کا تھوک کا کاروبار تھا۔ ان کی تین بیٹیاں تھیں، بڑی بیٹی
کا نام فردوس شریف، منجھلی کا نام فاخرہ شریف جبکہ سب سے چھوٹی اور سب سے خوبصورت بچی کا نام بابرہ شریف تھا۔ایک بڑے ادارے کے مالک نے جب بابرہ کو دیکھا تو انہوں نے جیٹ نامی ایک واشنگ پاؤڈر کی مشہوری کے لیے ان کو منتخب کیا کہ وہ اس میں ماڈلنگ کریں کیونکہ جیٹ کو اس وقت ایک بڑے برانڈ کے مقابلے میں متعارف کروایا جا رہا تھا اسی لیے ان کے مالک چاہتے تھے کہ اس میں کسی قسم کی کوئی کم نہ رہے۔یہ اشتہار بہت ہٹ ہوا، اس اشتہار میں دھوم مچانے کے بعد بابرہ شریف کو پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک ہدایتکار شباب کیرانوی نے اپنی فلم میرا نام ہے محبت میں بطور ہیروئن کاسٹ کر لیا۔ اس فلم کے ہیرو غلام محی الدین تھے اور ان کی بھی یہ پہلی فلم تھی۔اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد بابرہ شریف نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنا شروع کردیے۔یاد رہے بابرہ شریف کی بہن فاخرہ شریف کو بھی شباب کیرانوی نے ایک فلم “انسان اور آدمی” میں کاسٹ کیا تھا مگر فاخرہ پردہ سکرین پر کامیاب نہ ہو سکیں اور ایک ہی فلم میں آنے کے بعد واپس اپنے گھر جا بیٹھیں۔ ان کا گھر اس وقت لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں تھا۔فلمی ہیروئنوں کو اپنی متعدد غلطیوں یا قسمت کی وجہ سے زوال بھی آتا ہے لیکن بابرہ شریف کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے مشہور اینکر کامران شاہد کے والد فلم سٹار شاہد سے شادی کر لی۔تاہم آج بھی اداکارہ بابرہ شریف اپنے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ والے گھر میں گزرے شاندار وقتوں کی یاد میں کھوئی رہتی ہیں اور پالتو جانوروں اور پرندوں کے ساتھ گزرے وقت کو یاد کرتی ہیں۔

Leave a Comment