بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان !!! محکمہ موسمیات نے خبر سنادی

Advertisements

کراچی(نیوز ڈیسک) ہوشیار ۔۔۔ خبردار ۔۔۔ بارش ہونے کو ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کاا مکان ظاہر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم 25 دسمبر کو ملک میں داخل ہو نے کا امکان ہے اس سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو بارش ہوسکتی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی 28 دسمبر سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے ۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں شہر میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment