رات گئے بڑاسیاسی دھماکہ : کپتان نے زرداری کو جیل بجھوا کر پیچھے سے پیپلز پارٹی کی سب سے بڑی وکٹ گرا دی

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن 2018 سے قبل یہاں پر ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں کی بڑی بڑی وکٹیں گرا کر ساری جماعتوں کو کنگال کر دیا تھااب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بھی ایک سال کا عرصہ گزر چکا تھا مگر کپتان اب بھی مخالفین کی کٹیں گرا رہے ہیں اب رات گئے





















پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق نائب صدر اور قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر، معروف سیاسی و سماجی راہنماء حاجی محمد گلزار اعوان نے پی پی پی کو راولپنڈی کینٹ میں ایک بڑا دھچکا دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ، پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی اور جنرل سیکریٹری عامر محمود کیانی کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے. اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب حاجی محمد گلزار اعوان کی رہائش گاہ واقع ویسٹریج میں منعقد ہو ئی جس میں محمد بشارت راجہ، صدر زاہد حسین کاظمی، عامر محمود کیانی کے علاوہ معروف مذہبی راہنماء پیر کرامت، علمائے کرام، دیگر پارٹی راہنماء اور حاجی محمد گلزار اعوان کے سینکڑوں سپورٹرزبھی موجود تھے. پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے حاجی محمد گلزار اعوان کے اس فیصلے کو زبردست پذیرائی بخشی گئی. محمد بشارت راجہ نے کہا کہ حاجی محمد گلزار اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے راولپنڈی کینٹ میں پارٹی مضبوط اور زیادہ فعال ہو گی. انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک سے روایتی سیاست، کرپشن، نا انصافی اور

لاقانونیت کے خاتمے کی جدوجہد کر رہی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ

با اثر حکمرانوں پر بھی قانون کو لاگو کیا گیا. انہو ں نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف لڑ رہی ہے اس کی توفیق سابقہ کسی حکومت کو نہ ہو سکی. یہ ہمارا اخلاص اور وطن عزیز کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا نتیجہ ہے کہ ہمیں حاجی محمد گلزار اعوان جیسے انتہائی متحرک و فعال ساتھی مل رہے ہیں. زاہد حسین کاظمی اور عامر محمود کیانی نے بھی حاجی گلزار اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی جدوجہد کرنی ہے جس میں ہمیں مخلص اور صحیح معنوں میں کام کرنے والے ساتھی مل رہے ہیں. حاجی محمد گلزار اعوان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گذشتہ سالوں میں رات دن ایک کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے خاموش بیٹھے ورکروں کو گھروں سے نکالا اور پارٹی کو فعال بنایا مگر پارٹی قیادت کو شائد کام کرنے والے لوگ اچھے نہیں لگتے جن کے سرد رویے سے پارٹی کارکنوں میں شدید مایوسی پھیلی. انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے سیاسی پردے پر تحریک انصاف کے سوا کوئی دوسری جماعت نہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکال سکے. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پورے خلوص نیت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو دنیا پر اجاگر کرکے اس کے حل کی بنیاد رکھ دی ہے اور یہ توفیق سابق حکمرانوں کو نہ ہو سکی

Leave a Comment