بھارت کی وی وی آئی پیز کیلئے فضائی حدود بند کرنے کے بعد اب کس کی باری ہے؟ پاکستان نے دو ٹوک اعلان کردیا

Advertisements

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی وجہ سے بھارتی صدر رام ناتھ کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ بھارت کو مزید رعایت نہیں دیں گے، تمام
متعلقین سے بات کرکے فضائی حدود بند کی۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ بھارت ابھی بھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ کشمیر میں مودی حکومت کا رویہ قابل نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی وی آئی پی کے علاوہ بھارتی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنا بھی زیر غور ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کے ذریعے کشمیریوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے روکا گیا ہے، ہم کیسے یہ سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں؟فاقی کابینہ اور پارلیمنٹ بھی بھارت کو مزید رعایت دینے کے لیے راضی نہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان نے بھارتی صدر کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بربریت اور ظلم ہو رہا ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارت ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

Leave a Comment