’’ملک میں کچھ ہونے والا ہے، چند ہفتوں میں ۔۔۔۔‘‘ رحمان ملک نے خاموشی توڑ دی، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے آئندہ کچھ دنوں میں کچھ بڑا ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رحمان ملک نے کہا کہ کچھ مخفی چیزیں ہو رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ ملک میں کچھ ہونے والا ہے، کیا ہوگا،کب ہوگا کیسے ہوگا چند دنوں ہفتوں میں پتہ چل جائے گا۔انہوں نے سابق
صدر آصف علی زرداری کی ملاقاتوں کا اعتراف بھی کیا۔ رحمان ملک نے نوڈیرو شوگر مل ریسٹ ہاؤس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی فارمولا کے سلسلے میں آصف علی زرداری اگر کسی سے ملے بھی ہیں تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئیے، نواز شریف فروری سے پہلے ملک واپس نہیں آئیں گے۔ حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ کچھ لوگ پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی خود مختاری کا فیصلہ ریجیکٹ کرتے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی فارن فنڈنگ کیس فیصلے کے بعد صورتحال آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ پارلیمان کمزور ہوگئی ہے، ملک کے حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں، ا گر عمران خان صدارتی نظام چاہتے ہیں تو انہیں ماضی کی تاریخ کی طرح یاد کیا جائے گا، مہنگائی کا طوفان برپا ہے،ڈالر مزید بڑھے گا، ملک کے معاشی حالات خراب ہیں، منی بجٹ لانے کی کوشش ہورہی ہے۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ سال کے ابتدائی کچھ ماہ مشکلات کے ہیں، طاقتور ممالک اگر غلامی کا طوق پہنانے میں کامیاب ہوگئےتو ملک اور ایٹمی اثاثے خطرے میں پڑ جائیں گے، امید ہے کہ حکمران ایسا نہیں کریں گے،ادھار حاصل کرنے کے لیے ملک کی آزادی کو داؤ پر لگانا عقلمندی نہیں ہے۔

Leave a Comment