حبیب اکرم کے بیٹے کا انتقال! بیٹے کے انتقال سے ایک دن قبل سینئر صحافی نے کیا پیغام جاری کیا تھا؟

Advertisements

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف اینکر حبیب اکرم کے صاحبزادے انتقال کرگئے۔۔ صحافی حبیب اکرم کے صاحبزادے نوعمر تھے۔ ان کے انتقال کی تاحال وجہ سامنے نہیں آسکی۔حبیب اکرم کے صاحبزادے کی وفات پر مختلف شخصیات نے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعا فرمائی۔اپنے بیٹے کی وفات سے قبل حبیب اکرم نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انکا
کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد اپنے بچوں کے ساتھ سفر کرنے کا موقع ملا۔ دوران سفر ایک بیٹا مجھے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو اور دوسرا پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے پر قائل کرتے رہے۔حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بیگم صاحبہ، بیٹی اور میں خاموش ہی رہے۔ خاموش “اکثریت” فیصلہ کن ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ حبیب اکرم ملک میں ہونیوالے الیکشنز پر گہری نظر رکھتے ہیں، الیکشن سے قبل انکے کئے گئے سروے بہت مقبول ہیں اور انکے نتائج کم وبیش حبیب اکرم کے سروے کے مطابق ہی نکلتے ہیں۔حبیب اکرم الیکشن 2018، مختلف ضمنی الیکشنز اور بلدیاتی الیکشنز پر عوام کی رائے پر مبنی سروے کرچکے ہیں ۔وہ عوامی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں، عوام کا موڈ کیا ہے؟ عوام کس کے حق میں ہیں، کس کے مخالف ہیں؟ وہ اکثر اپنی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment