راحت فتح علی خان کے حوالے سے تشویشناک خبر

Advertisements

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان دبئی پہنچتے ہی موذی مرض کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کا پاکستان سے روانگی سے قبل ٹیسٹ منفی آیا تھا۔راحت فتح علی خان کے مینجر سلمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیجنڈ گلوکار میں بظاہر کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں، لیکن ان کا ٹیسٹ پازیٹو
آیا ہے۔انہوں نے پاکستان میں کورونا کا نیگیٹو ٹیسٹ آنے کے محض چند گھنٹوں بعد ہی پازیٹو رپورٹ آنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کورونا منفی سے مثبت ہونے میں کم از کم 6 دن لگتے ہیں۔ بعض دفعہ سیمپلنگ کی وجہ سے بھی ایسا ہو سکتا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گلوکار راحت فتح علی خان کو نجی ہوٹل میں 28 فروی تک آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ ناصرف دبئی میں ان کا کانسرٹ کینسل ہو چکا بلکہ پاکستان میں بھی ان کی بہت سی نجی اور کمرشل سرگرمیاں شدید متاثر ہو چکی ہیں۔خیال رہے کہ محض سات برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کرنے والے استاد راحت فتح علی خان کو ان کے استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ شہرت ملی اور انہیں ان کی آواز قرار دیا گیا۔راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کے درجنوں مقبول گیتوں کو دوبارہ گا کر ناصرف موسیقی کے شائقین کو محظوظ کیا بلکہ انہوں نے ان ہی گیتوں کی بدولت ایک نیا مقام بھی حاصل کیا۔

Leave a Comment