غصے میں آکر مجھے طلاق دے دی۔۔ 4 مشہور اداکار کون سے ہیں؟ جو اپنی طلاق کا بتاتے ہوئے رو پڑے

Advertisements

ویسے تو ان شخصیات کو ٹی وی پر اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا ہے، ان کی اداکاری ایسی ہوتی ہے کہ لوگ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے ہیں۔ لیکن آج انہی اداکاروں کی شادی کے بارے میں بتائیں گے جو نہ چل سکی اور طلاق پر اختتام پذیر ہوئی، چھوٹے پردے کے یہ ستارے جو ٹی وی پر ہی دکھتے ہیں ان کی زندگی بھی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔
مشہور پاکستانی اداکارہ حنا دلپزیر کا شمار بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ مگر حنا کی زندگی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ حنا اپنے بیٹے کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔ ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔ شوہر نشہ کرتے تھے، اور ایک دن نشے کی حالت میں ہی حنا کو طلاق دے دی تھی۔ ایک لمحہ میں حنا کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو گئی تھی۔ ایک دم اچانک سے اس صورتحال نے حنا کو تبدیل کر دیا تھا۔ حنا صدمے میں تھیں مگر اپنے آپ کو اور بیٹے کو سنبھالنے میں کامیاب رہی ہیں۔ حنا نے طلاق کے بعد خود محنت کر کے اپنے آپ کو مضبوط بنایا ہے۔ جبکہ وہ اہنے شوہر کے لیے بھی نیک تمنائے رکھتی ہیں۔
مشہور اداکار جاوید شیخ کی بھی دو شادیاں تھیں مگر دونوں شادیاں طلاق پر اختتام پزیر ہو گئی تھیں، لیکن جاوید شیخ اپنی اہلیہ کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔ انہیں وہ وقت آج بھی یاد ہے جب سلمٰی آغا سے انہیں طلاق ہوئی تھی۔ جاوید سلمٰی آغا اور اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں جن میری اور سلمٰی کی طلاق ہوئی تو میں صدمے میں تھا، وہ وقت ایسا تھا جب میں ڈیپریشن میں چلا گیا تھا۔
اداکار عفان وحید بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ عفان اپنے طلاق سے متعلق بتاتے ہوئے ہچکچا رہے تھے، جیسے وہ اب بھی اس صورتحال کو محسوس کر رہے ہوں۔ عفان کہتے ہیں کہ جب ہماری طلاق ہوئی تو میں بہت رویا تھا، میں شدید ڈیپریشن میں چلا گیا تھا، کسی کام میں دل نہیں لگتا تھا، میں اب یہی کہتا ہوں کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں بلکہ طلاق یافتہ ہوں۔ جبکہ عفان کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت کم روتا ہوں، لیکن صرف اپنے قریبی دوستوں اور گھر والوں ک سامنے۔ میرے گھر والوں اور دوستوں نے مجھے اس مشکل گھڑی سے نکلنے میں بے حد مدد فراہم کری تھی۔
مشہور پاکستانی اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ اور پاکستان شوبز کا ایک جانا پہچانا نام، سائرہ شہروز۔ سائرہ اگرچہ طلاق کے بعد بھی اپنی مصروفیات میں مگن ہیں اور میڈیا پر طلاق سے متعلق بات چیت نہیں کری۔ اپنی طلاق سے متعلق سائرہ خاموش ہیں۔

Leave a Comment