تحریک عدم اعتماد آنے سے قبل ہی بڑی بریکنگ نیوز آگئی

Advertisements

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تحریک عدم اعتماد آنے سے قبل ہی بڑی بریکنگ نیوز بھی آگئی ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما موجود ہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 7 ارکان کی جانب سے حکومت کو مکمل حمایت حاصل ہے ۔نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں ، میرے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لال حکومت نہیں گراسکتا۔
پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 7 ارکان کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے اور سب کو معلوم ہے حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں ۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے ۔وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ارکان فکر نہ کریں میں کہیں نہیں جارہا۔ سب ٹھیک ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی ریاض فتیانہ ،نصراللہ دریشک اور ارکان شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تحریک عدم اعتماد پر ہمارا ہوم ورک مکمل ہے اور نمبر پورے ہیں۔ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں اور کہیں نہیں جارہے ۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

Leave a Comment