توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے کی افواہیں ! زُلفی بخاری نے بھی خاموشی توڑ دی، حقائق قوم کے سامنے رکھ دیئے

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے کی خبر کی تردید کر دی۔انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہار بیچنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نے کہا کہ ہار بیچنے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں ہوئی اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔خیال رہے کہ 8 اپریل کو ایک رپورٹ میں
بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ سے وصول کیے جانے والے تحائف کی تفصیل بتائیں گے یا نہیں اسلام آبادہائیکورٹ میں تحائف کی تفصیل بتانے کے خلاف حکومتی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی ۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن 20 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کریں گے۔حکومت نے سابق وزیر اعظم کے تحائف کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ حکومت کو دلائل کیلئے تین مواقع دے چکی ہے۔ اٹارنی جنرل نے دسمبر 2021 میں دلائل کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی تھی۔خیال رہے کہ انفارمیشن کمیشن نے ایک شہری کی درخواست پر سابق وزیراعظم عمران خان کو تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم حکومت نے انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھاکابینہ ڈویژن کا مؤقف ہے کہ تحائف کی تفصیل کے اجرا سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی، مختلف ممالک کے ساتھ
تعلقات متاثر اور ملکی وقار مجروح ہو گا۔ 11 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی معلومات پبلک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی ، جہاں سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس دیے تھے کہ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو میوزیم میں رکھنا چاہیے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف میوزیم میں لگے ہوں تو لوگ بھی خوش ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ ایک ایرانی قالین ملے تو وہ بھی میوزیم میں کیوں نہیں رکھا جانا چاہیے؟ پاکستان نے امریکہ کو تحفے دیے تو انہوں نے سنٹر میں محفوظ کیے، دوسرے ممالک سے ملنے والے تحائف میوزیم میں لگے ہوں تو لوگ بھی خوش ہوں گے، بہت ساری چیزوں کی تاریخی اہمیت ہوتی ہے، اگر یہ کام شروع ہوجائے تو تحائف منظرعام پر آنے سے لوگ خوش ہوں گے۔

Leave a Comment