آن لائن دوستی مہنگی پڑ گئی!!! ویڈیو کال پر لڑکی نےلڑکے سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل

Advertisements

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں جرائم پیشہ گروہ نے نوجوان کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرکے پیسے ہتھیا لئے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق اجمیر کے نوجوان کی آن لائن خوشی ورما نامی لڑکی سے دوستی ہوئی۔ دونوں نے فون پر بات کرنے کے بعد ویڈیو کال پربات کرنا شروع کر دیا اور آہستہ آہستہ دوستی مزید گہری ہو گئی،اسی طرح ایک دن ویڈیو
کال پر بات کرتے ہوئے لڑکی نے لڑکے کی نازیبا ویڈیو بنا کرریکارڈ کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد لڑکی اور اس کے دوستوں نے نوجوان کو دھمکیاں دینا شروع کردیں اور ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیا لئے۔ پولیس کے مطابق اس جرائم پیشہ گروہ نے پہلے بھی اس طرح کی وارداتوں کو انجام دیا،معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Comment