48 گھنٹے انتہائی اہم !!! چوہدری برادران کیا فیصلے کرنے والے ہیں؟

Advertisements

مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری برادران نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن سے حتمی لائحہ عمل کے لیے 48 گھنٹے کا وقت مانگ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے اْن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ۔ ذرائع
کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لیگی قائدین کو یقین دہانی کرائی کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے جو معاملات طے کیے اْن وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔ اس پیش کش پر چوہدری برادران نے واضح کیا کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی جائے گی جس میں فیصلوں کو حتمی شکل دیں گے۔چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان سے حتمی لائحہ عمل کے لیے ایک دو روز (48 گھنٹے) کا وقت مانگا اور بتایا کہ پارٹی مشاورت کے بعد حتمی جواب دیا جائے گا۔چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا کہ گیارہ اراکین قومی اسمبلی سے رابطہ ہے ان کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ پارٹی کی بھی ایک دو روز میں مشاورت کرکے حتمی لائحہ عمل دیں گے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت نے جو معاملات طے کئے ہیں ان وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment