پنجاب میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا۔۔پی ٹی آئی کا بڑا نام ن لیگ میں شامل ہو گیا

Advertisements

پی پی 170 واپڈ ٹاون میں تحریک انصاف کے چیئرمین یونین کونسل 255 میاں خرم سعید نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال ، وحید عالم خان ، میاں عمران جاوید ، بی بی وڈیری سمیت دیگر موجود ، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سالگرہ کا
کیک بھی کاٹا گیا ۔ سٹی 42 نیوز کے مطابق واپڈا ٹاؤن 170 مسلم لیگ ن کے دفترمیں منعقدہ تقریب میں رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال کا کہنا تھا کہ وہ خرم سعید کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جعلی تبدیلی کے دھوکے کو پہچان چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ تبدیلی کے نام پر ہر شعبے کو تباہ کر دیا گیا، ایم این اے وحیدعالم خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اور لوگ بھی اب واپس مسلم لیگ ن میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تقریب میں ساجد گیلانی، عمیر خان، حسنین خان، میاں طلعت فاروق، رائے خضر، اعظم چغتائی، اشرف جلال، سجاد حسین، ملک ارشد، میاں طاہر، ڈاکٹر لیاقت، حاجی اسلم گجر، ارشد گجر، علی گجر، نصیر احمد، ملک منشا کھوکھر سمیت دیگر موجود تھے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment