جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں۔۔۔!!!تحقیق میں حیران کن انکشاف

Advertisements

لاہور(ویب ڈیسک) جولڑکیاں اپنے کمرے میںیہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں، کم سن لڑکیاں ٹی وی جتنا زیادہ دیکھتی ہیں انمیںموٹاپے کی شرح بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ لڑکیاں جتنے گھنٹے ٹی وی دیکھتی ہیں ان کے جسم میں چربی بھی اسی حساب سے جمع ہوتی ہے۔ اس کے برعکس لڑکوںمیں ٹی وی دیکھنے
کے دورانیے اور جسم میں چربی کی موجودگیمیں لڑکیوں جیسا تناسب نہیں پایا گیا۔شائد اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لڑکیاں جسمانی طورپر نسبتاً کم متحرک ہوتیہیں۔ اسفرق کے باوجود یونیورسٹی کالج لندن کی ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق وہ تمام بچے جن کے بیڈ روممیںٹی وی موجود ہوتا ہے انمیںموٹاپے کی شرح زیادہ ہوتی ہے، اور خصوصاً جو لڑکیاں اپنے بیڈ روممیںٹی وی دیکھتی ہیں انمیںموٹاپے کی شرح دیگر لڑکیوں کی نسبت واضح طورپر زیادہ ہوتی ہے۔اس تحقیق میں12500 بچوں کی ٹی وی دیکھنے کی عادات کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ 7 سال کی عمرمیںجو لڑکیاں اپنے بیڈ روممیںٹی وی دیکھتی تھیں گیارہ سال عمر کو پہنچنے تک انمیںموٹاپے کی شرح 30 فیصد زیادہ تھی جبکہ بیڈ روممیںٹی وی دیکھنے والے لڑکوںمیںموٹاپے کی شرح 20 فیصد زیادہ تھی۔یو سی ایل انسٹیٹیوٹ آف ایپی ڈیمیالوجی اینڈ ہیلتھ کیئر کی سائنسدان ڈاکٹر آنجا ہیلمان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق واضح طور پر ثابت کرتی ہے کہ بچوں کے بیڈ روم mمیںٹی وی ہونا ان کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ خصوصا ً کم عمر لڑکیاں بیڈ روم میں ٹی وی ہونے کی وجہ سے زیادہ گھنٹے ٹی وی دیکھتی ہیں۔ دوسری جانب وہ کھیل کودمیں بھی لڑکوں کی طرح زیادہ متحرک نہیں ہوتی ہیں۔ ان دونوں عوامل کا مجموعی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بیڈ روممیںٹی وی دیکھنے والی بچیاں نو عمری میں ہی موٹاپے کی شکار ہو جاتی ہیں عمر بڑھنے کے ساتھ ان کا یہ مسئلہ شدید تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے کم عمر بچوں کے ٹی وی دیکھنے کا دورانیہ محدود رکھیں اور خصوصاً لڑکیوں کے بیڈ روممیںٹی وی ہرگز نہ رکھیں

Leave a Comment