محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

Advertisements

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم تاحال شہر میں موجودہے۔ جو لاہور میں بارشوں کا باعث بنے گا، محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے
والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی موسم میں سردی کے احساس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے دوبارہ نکال لئے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہونے سے شہر کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی جس کی شرح 100 ریکارڈ کی گئی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment