’’دانیہ ‘نجیب الطرفین’ سید نہیں بلکہ۔۔۔‘‘عامر لیاقت کے سسر نے پول کھول دیا

Advertisements

تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی اور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت حسین کے تیسری اہلیہ دانیہ کے والد کے انکشاف نے نئی بحث چھیڑ دی۔تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کے سسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں دانیہ کے والد نے اپنے پس منظر اور کاسٹ کے بارے میں سچ بتا تے ہوئےصاف کہہ دیا کہ وہ سید نہیں ہیں اور
عامر لیاقت یہ باتیں صرف اپنی طرف سے کہہ رہے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت نے دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ سے علیحدگی کے بعد اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی تیسری شادی سے متعلق اعلان کرتے ہوئے خاص طور پر بتایا کہ دانیہ کا تعلق سید خاندان سے ہے، اور وہ جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کے نجیب الطرفین سادات گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔تاہم اب ان کے سسر نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment