وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر کتنے پیسے خرچ ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Advertisements

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے 47 غیر ملکی دوروں پر 20 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔ عمران خان نے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دورے کئے، دوروں پر 4 کروڑ56 لاکھ 15 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے ، وزیراعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات ، چین اور ملائیشیا کے دورے کئے۔ سینٹ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے 3 سالوں میں غیر ملکی دوروں
کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں جس میں تحریری طور پر جواب جمع کرایا گیا کہ عمران خان نے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دورے کئے، دوروں پر 4 کروڑ56 لاکھ 15 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے ، وزیراعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات ، چین اور ملائیشیا کے دورے کئے۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سال 2019 میں وزیراعظم نے 16 غیر ملکی دورے کئے ، غیر ملکی دوروں پر 11 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار سے زائد کے اخراجات ہوئے ، وزیر اعظم نے سال 2020 میں 4 غیر ملکی دورے کئے ، دوروں پر 1 کروڑ 36 لاکھ 37 ہزار سے زائد کا خرچہ ہوا۔ سینٹ اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے سال 2021 میں 5 غیر ملکی دورے کئے ، دوروں پر 2 کروڑ 76 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد کے اخراجات آئے ، وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے اب تک 47 غیر ملکی دورے کئے جن پر 20 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار سے زائد کے کل اخراجات آئے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم کی برطانیہ حوالگی کی سمری کابینہ کے سامنے پیش کی گئی جس کی منظوری دے دی گئی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی دو سال کیلئے تقرری کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری کی بھی منظوری دی جبکہ رواں مالی سال کے گزشتہ 6 ماہ میں اضافی اخراجات کی اسٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ کوئی سفیر آئندہ وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کریگا۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزراء سے ملاقات کر سکیں گے۔ ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔

Leave a Comment