نواز شریف کی ایک ماہ میں وطن واپسی۔۔۔۔پاکستانیو ں کو بڑی خبر دے دی گئی

Advertisements

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آسکتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ واز شریف انشا اللہ وطن واپس آرہے ہیں، وہ ایک ماہ کے اندر وطن واپس آسکتے ہیں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوتے تو کون ہوگا اس کا فیصلہ بھی وہی کریں گے، شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ وزیراعظم بن گئے تو مجھے خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے تجربے ہورہے ہیں، ہماری جدوجہد یہی ہے کہ فارمولا دینے والے صرف عوام ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment