کرکٹ تاریخ کی سب سے انوکھی گیند، سب حیران رہ گئے

Advertisements

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کہ مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کرکٹ تاریخ کی سب سے بڑی وائڈ نوبال کر کے سب کو حیران کر دیا۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئٹنی میں مچل اسٹارک نے اپنے پورے رن اپ کے ساتھ گیند کروائی جو ہاتھ سے نکل کر پچ سے اتنی باہر گئی کہ وکٹ کیپر بھی پکڑنے میں ناکام رہے۔ کمر سے اوپر فلُ ٹاس ہونے کے
باعث امپائر نے اسے وائڈ نوبال قرار دیا جس کے بعد بلے باز کو فری ہٹ کو موقع ملا۔ اس گیند پر سری لنکا کے حصے میں باؤنڈری کے ساتھ پانچ رنز آئے۔ مچل اسٹارک بلے باز کو آف کٹر کرنے کی کوشش میں گیند پر کنٹرول کھو بیٹھے اور بال تین میٹر اونچائی کے ساتھ پچ سے دور جا گری۔ بلے باز کے لیے تو یہ گیند کھیلنا ناممکن تھا ہی لیکن ساتھ ہی وکٹ کیپر بھی اسے پکڑنے میں ناکام رہے۔ تمام کھلاڑی، کمنٹیٹرز اور تماشائی اس انوکھی وائڈ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

Leave a Comment